28 اکتوبر 2026 - 12:16
سائبر حملہ، امریکی انتخابی نظام دسترس سے خارج ہو گیا

روئٹرز نے رپورٹ دی کہ ایک ہیکر نے امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن کے نظام میں دراندازی جس کی وجہ سے امیدواروں اور انتخابی مہمات کی مالی رپورٹوں کے اندراج میں خلل پڑ گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ روئٹرز نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی کہ ایک ہیکر نے امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن کے نظام میں دراندازی کرکے اس ادارے کی الیکٹرانک رجسٹریشن خدمات کو عارضی طور پر خارج از دسترس کر دیا ہے؛ یہ خلل وسط مدتی انتخابات کے موقع پر انتخابی مہمات کی مالی معلومات کے افشا کو متاثر کر رہا ہے۔

امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق، رپورٹوں کے اندراج کا نظام پیر 26 اکتوبر کو تقریباً رات 10 بجے سے دسترس سے خارج ہو گیا ہے۔ منگل 27 اکتوبر کی شام تک مسئلے کی شناخت ہو چکی تھی اور اس کے حل کے لئے کوششیں جاری رہیں۔ تاہم، صارفین اب بھی پہلے اندراج شدہ مالی رپورٹس تلاش کر سکتے تھے۔

اس خلل کی وجہ سے انتخابی اخراجات کے بارے میں فوری رپورٹوں کا اندراج رک گیا ہے؛ ایسی رپورٹیں جو سیاسی گروہوں کو ـ اخراجات یا مالی امداد کی نوعیت کے لحاظ سے ـ 24 یا 48 گھنٹوں کے اندر پیش کرنا ہوتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر، انتخابی نظام کی بحالی تک، مہمات کے مالی ذرائع سے متعلق معلومات تک صحافیوں اور انتخابی نگرانوں کی رسائی محدود ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ کے وسط مدتی انتخابات 3 نومبر 2026 کو ہو رہے ہیں اور ادیمپیکٹ کمپنی کے اندازے کے مطابق ان انتخابات کے اشتہارات اور اشتہاری بکنگ کا خرچ تقریباً 11.21 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے؛ جو 2024 کے انتخابات کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha